اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں کیرئر کونسلنگ سیشن پروگرام کا انعقاد - pahalgam

ایس ڈی ایم پہلگام نے آج ٹاؤن ہال پہلگام میں 10 ویں ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول پہلگام کے تعاون سے کیریئر کونسلنگ سیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔

پہلگام میں کیرئر کونسلنگ سیشن پروگرام کا انعقاد
پہلگام میں کیرئر کونسلنگ سیشن پروگرام کا انعقاد

By

Published : Mar 30, 2021, 5:01 PM IST

اس موقع پر ایس ڈی ایم پہلگام نصیر احمد جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے موجودہ منظرنامے میں کیریئر کونسلنگ کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

پہلگام میں کیرئر کونسلنگ سیشن پروگرام کا انعقاد

انہوں نے پروگرام میں شریک عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگرامس منعقد کریں۔

تحصیلدار پہلگام نے طلبہ کے مستقبل کی تشکیل میں کیریئر کونسلنگ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ایس ڈی ایم پہلگام نے بتایا کہ کم از کم 300 طلباء اس پروگرام میں شریک ہیں اور وہ مستقبل میں اس قسم کے پروگراموں میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details