اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sharmila Arrested in Hyderabad : وائی ​​ایس آر ٹی پی کی صدر شرمیلا حیدرآباد میں گرفتار - وائی ​​ایس آر ٹی پی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا

وائی ​​ایس آر ٹی پی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے خواتین کے خلاف مظالم پر ریاستی حکومت کے خلاف دھرنا دیا ہے۔ اس کے بعد آج پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر ان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 8, 2023, 7:54 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے بدھ کے روز وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی (وائی ایس آر ٹی پی) کی صدر وائی ایس شرمیلا کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ریاست میں خواتین پر حملوں کے خلاف یہاں ٹانک بنڈ میں دھرنا دے رہی تھیں۔ محترمہ شرمیلا نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر احتجاج ومظاہرہ شروع کرنے سے پہلے رانی رودرما دیوی اور چکلی الامہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وائی ایس شرمیلا کے دھرنے کی وجہ سے ٹانک بنڈ پر ٹریفک جام ہوگیا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے بولارم پولیس اسٹیشن لے گئی۔ قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آر ٹی پی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا دہلی ایکسائز گھپلے میں ملوث رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن وائی ایس شرمیلا تب گرفتار کیا گیا تھا جب وارنگل پولیس کی جانب سے انہیں پد یاترا کی اجازت نہیں ملی تھی اور وہ تانگ بند امبیڈکر مجسمہ کے پاس احتجاج کر رہی تھیں۔ اس سے قبل حیدرآباد میں وائی ایس شرمیلا کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے انہیں پنجگٹہ اسکوائر پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ پرگتی بھون (وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ) پر احتجاج کے لیے جا رہی تھیں۔ پولیس نے ان کی کار کو اس وقت کرین سے اٹھا لیا جب وہ کار میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ جس کے بعد پارٹی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details