اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائی ایس شرمیلا نے مولانا حسام الدین ثانی عاقل سے ملاقات کی - حیدرآباد کی خبریں

ملاقات کے دوران شرمیلا نے خود کو مولانا کی بیٹی کہتے ہوئے تا حیات ان پر دست شفقت جاری رکھنے اور زندگی کے ہر مرحلہ میں خصوصی رہنمائی کی گزارش کی۔

وائی ایس شرمیلا نے مولانا حسام الدین ثانی عاقل سے ملاقات کی
وائی ایس شرمیلا نے مولانا حسام الدین ثانی عاقل سے ملاقات کی

By

Published : Oct 9, 2021, 4:05 PM IST

تلنگانہ ریاست میں اپنی سیاسی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے اور عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش میں مصروف وائی ایس شرمیلا جو سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر ہیں، نے آج مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر خیرسگالی کی ملاقات کی۔

وائی ایس شرمیلا نے مولانا حسام الدین ثانی عاقل سے ملاقات کی

اس ملاقات کے دوران انہوں نے خود کو مولانا کی بیٹی کہتے ہوئے تاحیات ان پر دست شفقت برقرار رکھنے اور زندگی کے ہر مرحلہ میں خصوصی رہنمائی کی گزارش کی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: قبرستان کی زمین پر بلڈنگ کی تعمیر کے اعلان سے مسلمانوں میں بے چیینی

اس ملاقات میں دونوں کی گفتگو کے دوران مولانا عاقل اور وائی ایس آر راج شیکھر ریڈی کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا جعفرپاشاہ نے اس ملاقات کے دوران شرمیلا کے عزائم کی ستائش کی اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔

اس موقع پر وائی ایس آر ٹی پی کےترجمان اور حیدرآباد کے انچارج محمد مجتبیٰ ‘ یوتھ آئیکان وائی ایس آر ٹی پی محمد عظیم‘ و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details