اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرمیلا اے پی کانگریس کی صدر مقرر - وائی یس شرمیلا

YS Sharmila Appointed Andhra Pradesh Congress Chief کانگریس نے منگل کو سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی بیٹی وائی ایس شرمیلا کو آندھرا پردیش ریاستی یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Jan 16, 2024, 4:36 PM IST

حیدرآباد: وائی یس شرمیلا کو اے پی کانگریس کی صدرمقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کانگریس ہائی کمان نے اعلان کیا ہے۔ردراراجو کو جو اب تک ریاستی کانگریس صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، کو خصوصی مدعو کے طور پر مقرر کیا گیاہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اعلان کیا۔شرمیلا نے حال ہی میں اپنی وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو کانگریس میں ضم کر دیاتھا۔ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے اور اعلیٰ رہنما راہول گاندھی نے انہیں دہلی میں پارٹی میں شامل کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:YSR Congress Leader شرمیلا کی دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات

کانگریس نے منگل کو سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کو آندھرا پردیش ریاستی یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن شرمیلا نے 4 جنوری کو دہلی میں کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے اور راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ "کانگریس صدر نے وائی ایس شرمیلا ریڈی کو فوری اثر سے آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے،" پارٹی کے ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش کانگریس کے سابق صدر جی رودر راجو کو ورکنگ کمیٹی میں اہم عہدہ کیا گیا ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details