یوتھ ویلفیئر تنظیم کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کو مکمل کرتی ہے۔ یہ تنظیم بلا زات و مذہب آخری رسومات ادا کر رہی ہے۔
یوتھ ویلفیئر تنظیم کے صدر سید جلال الدین ظفر نے بتایا کہ ہماری تنظیم نے اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والے 1500 افراد کی آخری رسومات ادا کر چکی ہے، جس میں 200 کا ہندو مذہب سے تعلق تھا۔
سید جلال الدین ظفر نے کہا کہ تنظیم سے 160 افراد جڑے ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 60 لوگوں کام کرتے ہیں۔ ان کی ٹیم 24 گھنٹے خدمات انجام دیتی ہے۔