اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی آخری رسومات ادا کر رہی ہے یہ تنظیم - تلنگانہ نیوز

کورونا وائرس سے حیدرآباد میں ہلاکتوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین کے لئے افراد خاندان خوفزدہ ہیں۔ حیدرآباد کی ایک تنظیم یوتھ ویلفیئر نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کر رہے ہیں۔

youth welfare
کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی آخری رسومات

By

Published : Jul 7, 2020, 5:22 PM IST

تنظیم کے صدر سید جلال الدین ظفر نے کہا کہ، 'حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، موت کے بعد میت کو چھوڑ کر افراد خاندان خوف زدہ ہو کر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'ہماری ٹیم جس کسی کی موت کورونا سے ہو رہی ہے، ان کی میت کے آخری رسومات ہم انجام دے رہے ہیں۔ ابھی تک 35 سے زائد مسلم میتوں کی تدفین کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 5 ہندو نعشوں کی بھی آخری رسومات کر چکے ہیں۔'

جلال الدین اور ان کی ٹیم میت کو غسل، نماز جنازہ اور اس کے بعد تدفین کر رہے ہیں۔

جلال الدین ظفر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ، 'وہ کورونا سے انتقال کر گئے لوگوں کی میت سے خوفزدہ نہ ہوں۔ احتیاط کے ساتھ ان کی تدفین میں شریک ہو سکتے ہیں۔'

تدفین کے وقت احتیاط کے لیے سینائائزر کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں اور پی پی ای کٹ پہن کر تدفین کر رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ کٹ کو قبرستان میں ہی آگ کے نظر کردیا جارہا ہے۔

شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ وادی سناء شاہین نگر میں کوٹ قبرستان قائم کیا ہیں، عام طور پر کسی بھی شخص کی تدفین کے لیے ساڑھے تین چار فٹ گہری قبر ہوتی ہے، لیکن کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں شخص کی تدفین کے لیے خبر کی گہرائی ساڑھے سات فٹ رکھی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details