حیدرآباد:معشوقہ کی دوسرے نوجوان سے شادی کی تصویروں کو دیکھ کر ایک نوجوان نے صدمہ کے عالم میں خودکشی کرلی۔ اس نوجوان کی جیب سے منگل سوتر ملا جو وہ اس لڑکی کو پہنانا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پانڈو لکشمیا اور اننتما اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رنگاریڈی ضلع کی ونائک نگر کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کا دوسرا بیٹا 23 سالہ گنیش لاری ڈرائیور ہے۔ وہ ایک سال سے مقامی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والدین نے حال ہی میں دوسرے نوجوان سے شادی کردی۔ اس نے شادی کی تصاویر گنیش کو واٹس ایپ پر بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں: Suicide in Telangana نظام آباد میں میڈیکل طالب علم کی خودکشی