اردو

urdu

حیدرآباد: اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے یوتھ کانگریس کا احتجاج

By

Published : Mar 2, 2021, 12:11 PM IST

صدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے تلنگانہ میں سرکاری محکموں کی اسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو پبلک سرویس کمیشن کے گیٹ پر روک لیا اور بعد میں حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: خالی اسامیوں کو پر کرنے یوتھ کانگریس کا احتجاج
حیدرآباد: خالی اسامیوں کو پر کرنے یوتھ کانگریس کا احتجاج

تلنگانہ میں سرکاری محکموں کی اسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کارکنوں نے حیدرآباد میں پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔

اس احتجاج میںصدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے حصہ لیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو پبلک سرویس کمیشن کے گیٹ پر روک لیا اور بعد میں حراست میں لے لیا۔

گرفتار شدگان کو شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کردیا گیا ۔ شیوا سینا ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر حکومت عوام سے جھوٹے وعدے کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں میں پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ معمولی تقررات کئے گئے جبکہ دو لاکھ سے زائد پوسٹ خالی ہیں۔ انہوں نے بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ۔

یوتھ کانگریس رہنماوں نے کہا کہ کے ٹی آر ایس رہنما تقررات کے سلسلہ میں کھلے مباحثہ کے لیے چیلنج کرچکے ہیں لیکن کانگریس رہنما نے جب چیلنج کو قبول کیا تو وہ تیار نہیں ہوئے۔ حکومت کی جانب سے تقررات کے بارے میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے یوتھ کانگریس رہنماوں نے کہا کہ کمیشن کے اہم عہدے خالی ہیں، پھر کس طرح سے اسامیوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے تلنگانہ میں خوشحالی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی لیکن تلنگانہ ریاست میں طلبہ اور نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں حاصل ہوا۔ پولیس نے گاندھی بھون کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور پارٹی کارکنوں کو باہر نکلنے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کارکنوں نے سڑک پر دھرنا منظم کیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک میں خلل پڑا ۔ ریاستی صدر اور دیگر قائدین کو حراست میں لے لیا جن میں یوتھ کانگریس حیدرآباد کے صدر ایم روہت کے علاوہ جنرل سکریٹری پربھاکر ، اروند یادو ، راکیش ، ودیا ریڈی ، شیولال راتھوڑ ، روی کانت گوڑ ، شراون ریڈی ، ستیش ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔

حیدرآباد کے علاوہ رنگا ریڈی ، میڑچل اور وقار آباد سے تعلق رکھنے والے یوتھ کانگریس کارکنوں اور رہنماوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details