مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار نوجوانوں کو اے پی کی راجمندری جیل سے ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ضمانت کے امور کی تکمیل کے بعد کل شب ان12 نوجوانوں کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔اگنی پتھ اسکیم کے خلاف گنٹور ضلع کے نلاپاڈوکے قریب اس ماہ کی 18تاریخ کو 30نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیاتھااور بعد ازاں ان کاریمانڈ کردیاگیا تھا۔ 12نوجوانوں کی گنٹور موبائل کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد اس جیل سے ان نوجوانوں کی رہائی عمل میں آئی۔رہا نوجوانوں نے کہا کہ تشدد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے ان مقدمات کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ان طلبہ کی حمایت بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ سیول رائٹس تنظیم نے کی۔ Agneepath Protesters Released on Bail
Protest Against Agneepath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج پر گرفتار نوجوان ضمانت پر رہا - مرکز کی اگنی پتھ اسکیم
نوجوانوں نے کہا کہ تشدد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے ان مقدمات کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ Agneepath Protesters Released on Bail
اگنی پتھ اسکیم کےخلاف احتجاج پر گرفتار نوجوان ضمانت پر رہا
یواین آئی