تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے ایڈلہ بنجرگاوں کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نوجوان نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیک ٹہری ہوئی ٹپر لاری سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں بھون پالم گاوں سے تعلق رکھن والا 23سالہ کیشوراو ہلاک ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔