کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہر روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ بھی متحرک ہو گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہنگامی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پرکاش جی راجپوت نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ عملی تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر کا محکمہ صحت پوری شدت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نشاندہی کے لیے پرائمری اور سیکنڈری رابطے کی نشاندہی کے لئے اساتذہ کو ضلع حکام اور متعلقہ تعلقہ فیلڈ انسپکٹر سے رابطے کا پتہ لگانے کے لئے نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔