اردو

urdu

ETV Bharat / state

World largest Wardrobe: حیدرآباد میں دنیا کی سب سے بڑی الماری - History of Hyderabad

محبوب علی خان Mehboob Ali Khan پہلے نظام تھے جنہوں نے مغربی لباس پہننا شروع کیا۔ انہوں نے ایک ہی لباس کبھی بھی دو بار نہیں پہنا۔ کپڑوں کو رکھنے کے لیے ان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی الماری تھی۔

World largest Wardrobe
دنیا کی سب سے بڑی الماری

By

Published : Jul 28, 2022, 4:43 PM IST

Updated : Jul 28, 2022, 6:58 PM IST

تلنگانہ:حیدرآباد شہر موتیوں، ہیرے جواہرات، نایاب سامان اور تاریخی عمارتوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آصف جاہی سلطنت کے ہفتم نظام نواب میر محبوب علی خاں بہادر کی رہائش گاہ حیدرآباد کی ہی پرانی حویلی تھی جس میں ان کے بچپن اور جوانی کے ایام گزرے۔ اس حویلی میں بہت ساری نایاب و قیمتی اشیاء موجود ہیں جن میں دنیا کی سب بڑی الماری قابل ذکر ہے۔ Nizam of Hyderabad

دنیا کی سب سے بڑی الماری

حیدرآباد کے نظام ہفتم میر محبوب علی خان کی الماری نواب دور میں پہنے جانے والے کچھ ملبوسات کی نمائش کرتی ہے، اس الماری کو نمائش کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی یہ غیر معمولی الماری 176 فٹ لمبی ہے۔ یہ برما ساگوان سے دو سطحوں پر تعمیر کی گئی ہے۔ History of Hyderabad

کہا جاتا ہے کہ نظام نے ایک کپڑے پہننے کے بعد دوبارہ اسے کبھی نہیں پہنا، ان کے پاس کتنے کپڑے تھے اس کا کوئی مستند ریکارڈ تو نہیں ہے لیکن نظام کے کپڑوں کی تصویروں اور اس دور کے تاریخی واقعات کی بنیاد پر الماری کے ایک حصے کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کی اس تاریخی الماری اور اس میں رکھے ملبوسات کو نمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ الماری کے اوپری بائیں گیلری پر، آپ کو شہر میں استعمال ہونے والے ٹیکسٹائل، مصر سے درآمد شدہ سوتی جال، حیدرآباد میں بنائے گئے ریشم، بروکیڈز اور مخمل دکھائی دیں گے۔

الماری کے اوپری گیلری میں دائیں طرف آپ کو جوتے نظر آئیں گے، جن میں سواری کے دوران استعمال ہونے والے جوتے سے لے کر مردوں کے لیے پیٹنٹ چمڑے کے جوتے، کڑھائی والی سلک کی چپل اور ہاتھ سے تیار کردہ بچوں کے جوتے شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 28, 2022, 6:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details