اردو

urdu

ETV Bharat / state

Babri Masjid Demolition Anniversary حیدرآباد میں بابری مسجد کے لئے قنوت نازلہ کا اہتمام - تلنگانہ نیوز

بابری مسجد کی 30 ویں برسی کے موقع پر حیدرآباد میں خواتین نے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا۔ Babri Masjid Demolition Anniversary

حیدرآباد میں خواتین نے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا
حیدرآباد میں خواتین نے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا

By

Published : Dec 6, 2022, 8:59 AM IST

حیدرآباد: بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی کے موقع پر حیدرآباد کے سعیدآباد کے عیدگاہ اجالا شاہ میں مسلم خواتین و طالبات نے مسجد کی بازیابی کے لئے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر خواتین اسلام اپنے ہاتھوں میں بینر لیے ہوئے تھیں۔ جس پر بابری مسجد سے متعلق باتیں اور اشعار لکھے ہوئے تھے۔ Babri Masjid Demolition Anniversary

حیدرآباد میں خواتین نے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا

خواتین نے بابری مسجد کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا اور کہا کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو پولیس کی موجودگی میں شدت پسند تنظیموں کی جانب سے شہید کردیا تھا - بابری مسجد کی شہادت کو ہم نہیں بھولیں گے اور آنے والی نسل کو بابری مسجد کی شہادت سے متعلق بتائیں گے مظاہرین نے کہا کہ بابری مسجد کی بازیابی کیلئے جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی ۔ خواتین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے اپنی دوکانیں، ادارے بند رکھیں، گھر پر سیاہ جھنڈے لگائے اور بازو پہ سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج درج کرائیں۔ Babri Masjid Demolition Anniversary

یہ بھی پڑھیں : Babri Masjid Demolition Anniversary بابری مسجد سانحہ: کب کیا ہوا-ایک نظر

ABOUT THE AUTHOR

...view details