خواتین کے تحفظ کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل انتظامیہ نے خواتین کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنے ساتھ کالی مرچ اسپرے رکھ سکتی ہیں۔
میٹرو ریل میں اب خواتین ’پیپر اسپرے‘ لے جا سکتی ہیں - Women can carry pepper spray in Hyderabad Metro Rail
میٹرو ریل میں سفر کرنے والی خواتین اب اپنی حفاظت کے لیے کالی مرچی کا اسپرے اپنے ساتھ رکھ سکتی ہیں۔
میٹرو ریل میں اب خواتین ’پیپر اسپرے‘ لے جا سکتی ہیں
قبل ازیں میٹرو میں اس طرح کی اشیاء لے جانا ممنوع تھا تاہم خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر اب پیپّر اسپرے ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
مینیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی نے حیدرآباد میٹرو ریل سیکیورٹی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔