اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کی دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی - ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے بوئن پلی منڈل ہیڈ کوارٹرس

ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے بوئن پلی منڈل ہیڈ کوارٹرس میں پڑوسی کی جانب سے پیچھا کرنے سے پریشان ایک خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کو پھانسی دینے کے بعد خود بھی پھانسی لگالی۔

خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کو پھانسی دینے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی

By

Published : Aug 5, 2019, 3:10 PM IST

خاتون اور اس کی بیٹیوں کی شناخت 24سالہ ایس ممہا، 5سالہ شروتی اور 3سالہ رشیتا کے طورپر ہوئی ہے۔

خاتون نے اس وقت یہ انتہائی اقدام اٹھایا جب اس کا شوہر سرینواس گھرمیں نہیں تھا۔سرینواس کے گھر پہنچنے کے بعد ہی یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔

مقامی نوجوان مہیش اس خاتون کا مسلسل پیچھا کرتا تھا۔ وہ بار بار اس کو فون بھی کرتا تھا۔اس خاتون نے اس بات کی شکایت گاؤں کے بزرگوں سے کی تھی جنہوں نے اس نوجوان کو انتباہ بھی دیا تھا تاہم اس نوجوان نے اس خاتون کا پیچھا کرنا نہیں چھوڑا۔

اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد ویمل واڑہ رورل کے سرکل انسپکٹر رگھوچندر اور اے ایس آئی مدھوسدن وہاں پہنچے جنہوں نے پنچ نامہ کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔خاتون کی ماں کی شکایت کے بعد اس نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details