ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل اربن میں ایک خاتون نے کورونا سے مثبت پائے جانے کے فکر خودکشی کرلی۔
دراصل ضلع کے حسن پرتی میں اس 50 سالہ خاتون نے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اپنی کورونا کی جانچ کروائی تھی۔ مثبت پائے جانے پر طبی اہلکاروں نے اس کو کورونا کٹ دیا تھا اور مشورہ دیا تھا کہ وہ گھر میں ہی الگ تھلگ رہیں۔ تاہم گھر جانے کے دوران راستہ میں ہی اس نے کیڑے مار دواپی لی اور سڑک پر ہی گر پڑی۔