اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Stabbed In Hyderabad: خاتون پر جان لیوا حملہ، اسپتال میں زیرِ علاج - خاتون اسپتال میں زیر علاج

زخمی خاتون نور بانو کے دیور نظام الدین مہدی نے کہا کہ کئی مرتبہ پولیس میں شکایت کی گئی لکین پولس خاموش رہی،انہوں نے کہا کہ شیخ حبب کو مقامی باشندوں نے متعدد دفعہ سمجھانے کی کوشش کی ،تاہم وہ باز نہیں آیا۔ Hyderabad Woman Repeatedly Stabbed On Busy Road

جان لیوا حملہ
جان لیوا حملہ

By

Published : May 28, 2022, 7:34 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد کے علاقے حافظ بابا نگر چندرائن گٹہ کی رہنے والی 45 سالہ نور بانو پر شیخ حبیب نامی شخص نے تیزدھار ہتھیار سے حملہ کردیا،جس کے سبب وہ خاتون زخمی ہوگئیں،زخمی خاتون کو اویسی ہاسپیٹل منتقل کیا- مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی ہاسپٹل میں زخمی نور بانو سے ملاقات کی، اکبرالدین اویسی نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کو قصور واروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی۔

جان لیوا حملہ

ادھرنور بانو کی بیٹی سمرین نے کہا کہ شیخ حبیب عرف ارشد ایک سال سے مسلسل نور بانو کو ہراساں کررہاتھا،نور بانو کے خاوند کا انتقال ہوچکا ہے۔ نور بانو اور ان کے افراد خاندان پولیس اسٹیشن میں شیخ حبیب کے خلاف متعدد دفعہ شکایات کی،لیکن پولس نے شیخ حبیب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ نور بانو کے دیور نظام الدین نے کہا کہ کئی مرتبہ پولیس میں شکایت کی گئی لکین پولس خاموش رہی،انہوں نے کہا کہ شیخ حبب کو مقامی باشندوں نے متعدد دفعہ سمجھانے کی کوشش کی ،تاہم وہ باز نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:Attack on A Student in Hyderabad: حیدرآباد میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ


ABOUT THE AUTHOR

...view details