اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vivekananda Reddy Murder Case: وویکانند ریڈی قتل معاملہ کے گواہ کی موت - آندھراپردیش کے سابق وزیر وویکانند ریڈی کے قتل کا معاملہ

گنگادھرریڈی نے ضلع اننت پور کے ایس پی سے دو مرتبہ ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں سیکوریٹی فراہم کی جائے۔گنگادھرریڈی، ضلع کڑپہ کے پُلی ویندلہ ٹاون کا ہسٹری شیٹر ہے۔ Witness in Vivekananda Reddy Murder Case Dies Under Suspicious Circumstances

وویکانند ریڈی قتل معاملہ، گواہ کی موت
وویکانند ریڈی قتل معاملہ، گواہ کی موت

By

Published : Jun 9, 2022, 3:08 PM IST

آندھراپردیش کے سابق وزیر وویکانند ریڈی کے قتل کے معاملہ کے گواہ گنگادھرریڈی کی ضلع اننت پور میں موت ہوگئی جس پر شکوک شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ وہ ضلع اننت پور کے یاڈاکیلی علاقہ میں واقع اپنے کے مکان میں مردہ پایا گیا۔ اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ اس کی موت حالت نیند میں ہوئی۔Witness in Vivekananda Reddy Murder Case Dies Under Suspicious Circumstances

اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مشتبہ موت کا معاملہ درج کرلیا۔ سی بی آئی، اے پی کے سابق وزیر کے قتل کے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے جس نے گنگادھرریڈی سے تین مرتبہ پوچھ گچھ کی تھی۔ ریڈی نے ضلع اننت پور کے ایس پی سے دو مرتبہ ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، اس کو سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

گنگادھرریڈی، ضلع کڑپہ کے پُلی ویندلہ ٹاون کا ہسٹری شیٹر ہے۔ اس کو پابند مچلکہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ضلع اننت پور کے یادنکی منتقل ہوگیا۔ واضح رہے کہ اے پی کے موجودہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا، وویکانند ریڈی کا قتل 15مارچ 2019 کو انتخابات سے چند دن پہلے کیا گیا تھا۔اس واردات کے وقت وہ گھر میں تنہا تھے۔


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details