شوہر کی موت کے اندرون ایک گھنٹہ بیوی کی بھی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اُپل علاقے میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سنستھان نارائن پور منڈل مرکز میں ضعیف جوڑا 90سالہ لکشمیا اور85سالہ لکشمماں رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: وزیر خزانہ ہریش راؤ کی مرکز پر نکتہ چینی
منگل کو شوہر لکشمیا کی خرابی صحت کی وجہ سے موت ہوگئی تاہم شوہر کی موت کی اطلاع کے ایک گھنٹہ کے بعد ہی بیوی لکشمماں کی اس کی موت کے غم سے موت ہوگئی۔
اس ضعیف جوڑے کی ایک ہی دن میں ایک ہی گھنٹہ کے وقفہ سے ہوئی۔ موت پر گاوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔اس واقعہ کی اطلاع تاخیر سے سامنے آئی۔اس جوڑے کی بدھ کو آخری رسومات انجام دے دی گئیں جس میں گاوں والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یواین آئی