یہ کارروائی ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی سہ رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
انہو ں نے ٹیوٹر پر آج کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ایک طرف جہاں انہوں نے طلبہ کی خودکشی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا تو وہیں انہو ں نے اسے ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ذمہ افراد کو سزادی جائے گی۔
انہوں نے کہا میں بھی ایک والد ہوں اور میں اپنے بچوں سے محروم افراد کے دکھ کو سمجھ سکتا ہوں ۔
انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کو جواب دہ بنانے کے لئے تجاویزپر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ داخلی تادیبی کمیٹی کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔
تارک راماراو نے ان سے سوالات کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کو مزید پیچیدہ نہ بنائیں۔
اس سوال پر کہ آیا ریاستی حکومت سی بی ایس ای کے خطوط پربورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ذریعہ بہتر تعلیمی نظام کی منصوبہ بندی کررہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس مسئلہ پر فیصلہ کرے گی۔
کے ٹی راما راو جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں سے آج سوشیل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے۔