حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو تلنگانہ کے ظہیر آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ اگر آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی یا کانگریس کو ووٹ دیا گیا تو پھر عوام کے مسائل کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہوگا"۔
مجلس کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ "جہاں بھی علاقائی پارٹیاں اقتدار میں ہوں گی، لوگوں کی قدر کی جائے گی۔ اگر وہ دونوں (بی جے پی اور کانگریس) اقتدار میں آجائیں گے، تو آپ کے مسائل کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اسد الدین اویسی تلنگانہ کے وزیر اعلی اور راہل گاندھی کو وہی لکھ کر دیتے ہیں جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوگوں کے سامنے کہنا ہوتا ہے۔ کشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کانگریس اور بی آر ایس کے لئے "اے ٹیم" ہے۔ ان سب کو اسد الدین اویسی کنٹرول کرتے ہیں۔ بی آر ایس ایم آئی ایم پارٹی کے ساتھ ہے۔ جب تک ہماری زندگی ہے، ہم مجلس کے ساتھ کبھی نہیں جائیں گے۔ ہم کبھی بھی بی آر ایس میں شامل نہیں ہوں گے۔