اردو

urdu

گولکنڈہ قلعہ کی منہدم دیوار کی تعمیر نو کا مطالبہ

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں 3 ماہ قبل طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد علاقے زیرآب آگئے تھے اور کئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

By

Published : Jan 13, 2021, 11:00 PM IST

Published : Jan 13, 2021, 11:00 PM IST

When will the government build collapsed wall of Golkonda fort?
گولکنڈہ قلعہ کی منہدم دیوار کو حکومت کب تعمیر کرے گی

موسلادھار بارش کی وجہ سے قلعہ گولکنڈہ کی بلند ترین دیوار کے کچھ حصے اور سیڑھیاں منہدم ہو گئی تھیں۔ اس کے علاوہ موتی دروازہ کا کچھ حصہ اور تاریخی کٹورا ہاؤز کی 30 میٹر اونچی و 100 میٹر لمبی دیوار بھی منہدم ہوگئی تھی-

گولکنڈہ قلعہ کی منہدم دیوار کو حکومت کب تعمیر کرے گی

حیدرآباد میں تین ماہ قبل ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے جس کی وجہ سے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے متاثرین میں 10 ہزار روپئے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی تھی لیکن تاریخی گولکنڈہ قلعہ کو ہوئے نقصان کو نظرانداز کردیا گیا۔

قلعہ گولکنڈہ کی دیوار، تاریخی کٹورا ہاوز کی دیوار اور موتی دروازہ کا منہدم حصہ جوں کا توں حالت میں ہے ۔ تا حال ان کی تعمیر نہیں کی گئی ہے۔

گولکنڈہ قلعہ علاقے کے رہنے والے سماجی کارکن فہد باجابر نے کہا کہ طوفانی بارش کے بعد عہدیداروں نے ان علاقوں کا دورہ کیا تھا تاہم آج تک مرمت کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی اس کے لیے بجٹ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گولکنڈہ قلعہ کی نچلی دیوار کے گرنے کی وجہ سے اوپری دیوار کو بھی نقصان ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گولکنڈہ قلعہ قطب شاہی دور میں تعمیر کرایا گیا تھا اور یہ ایک تاریخی ورثہ ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details