اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: بیوی نے ساتھ رہنے سے انکار کیا تو شوہر ٹاور پر چڑھ گیا - سریش کی بیوی سے ربط پیدا کیا

تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لیے سنسنی پیدا ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بیوی نے ساتھ میں زندگی گزارنے سے انکار کیا تو شوہر نے بطور احتجاج سیل ٹاور پر چڑھ کر خود کشی کی دھمکی دی۔

تلنگانہ: ساتھ زندگی گزارنے سے بیوی کا انکار۔ شوہر سل ٹاور پر چڑھ گیا
تلنگانہ: ساتھ زندگی گزارنے سے بیوی کا انکار۔ شوہر سل ٹاور پر چڑھ گیا

By

Published : Apr 11, 2021, 2:52 PM IST

زندگی میں کچھ واقعات ایسے پیش آتے ہیں جو انسان کو دل برداشتہ کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کچھ بھی کرنے کے لیے مجبور ہوجاتا ہے۔ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پیدا ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیوی کی جانب سے ساتھ زندگی گزارنے سے انکار پر ایک شوہر سیل ٹاور پر چڑھ گیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کے پیش آیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سریش نام کے اس شخص نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے، تاہم اس کی بیوی اس کے ساتھ آنے سے اور ساتھ رہنے سے انکار کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اس نے پولیس سے بھی شکایت کی تاہم اس کی شکایت کو پولیس نے نظر انداز کردیا۔ اس کے نتیجہ میں وہ بی ایس این ایل کے سل ٹاور پر چڑھ گیا۔

سریش نے کہا کہ اس کو انصاف چاہیے اور پولیس کو چاہیے کہ اس کے بیوی اور بچوں سے بات کرے اور اس مسئلہ کو جلد حل کرے۔

واضح رہے کہ سریش کو ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ اطلاع ملتے ہی سیل ٹاور کے قریب پولیس اور عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئے۔ سب اس کو نیچے اتارنے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے سریش کی بیوی سے ربط پیدا کیا اور اس کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details