ملک میں کورونا کی دوسری لہر کافی خطرناک ثابت ہورہی ہے۔ لوگ خوف کے سائے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس بحران کے وقت انوکھا کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ تلنگانہ کے نلگنڈا ضلع میں سامنے آیا ہے۔
یہاں ایک بی ٹیک کے طالب علم نے اپنے گھر کے سامنے موجود درخت کو کورنٹائن روم میں بدل لیا۔
جانکاری کے مطابق یہ معاملہ نلگنڈا ضلع کے کوٹھا نندی کونڈا گاؤں کے اداویدیول پللی منڈل کا ہے۔ بی ٹیک کے طالب رما کانت شیو حال ہی میں کورونا مثبت ہوگیا تھا۔ اس کے گھر میں صرف ایک ہی کمرہ ہے اور رہنے والے چار لوگ ہیں۔ مثبت ہونے کے بعد گھر میں آئیسولیشن میں پریشانی آئی۔ جس پر رما کانت شیونےانوکھا کام کرتے ہوئے ایک درخت پر خود کو آئیسولیٹ کر لیا۔
گھر کے لوگ رسسی کے سہارے اسے کھانا اور پانی پہنچا رہے ہیں۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا مریض آئیسولیشن مرکز نہیں ہونے کے سبب پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔