مغربی بنگال کے داخلہ سیکریٹری بی پی گوپالیکا نے مرکزی وزارت ہوا بازی کے سکریٹری پی ایس کھاروولا کو خط لکھ کرکہا کہ تجارتی اور غیر تجارتی دونوں پروازوں سے مغربی بنگال آنے والے تمام مسافروں کو کورونا ویکسین کا سرٹیفکٹ دکھانا ہوگا یا پھر انہیں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔
مسافروں کو بورڈنگ کے وقت اپنی مکمل ویکسی نیشن یا کورونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ روانگی کے 72 گھنٹوں کے اندر ہونا چاہئے۔