حیدرآباد: تلنگانہ کے داراالحکومت حیدرآباد شہر کے علاقے گچی باؤلی میں ڈاکٹر کوکب کلاسک چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف باڈی بلڈرز اور ویٹ لفٹرز نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بہتر کارکردگی کرنے والے باڈی بلڈرز اور ویٹ لفٹرز کو گولڈ میڈل اور انعامات سے نوازا گیا۔ ان مقابلوں میں ٹولی چوکی کے رہنے والے اکبر حسین نے بھی حصہ لیا جنہوں نے ویٹ لفٹنگ کے اس مقابلے میں دو گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ Weight Lifting Competition in Hyderabad
Weight Lifting Competition in Hyderabad اکبر حسین قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے
حیدرآباد کے علاقے گچی باؤلی میں ڈاکٹر کوکب کلاسک چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف باڈی بلڈرز اور ویٹ لفٹرز نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بہتر کارکردگی کرنے والے باڈی بلڈرز اور ویٹ لفٹرز کو گولڈ میڈل اور انعامات سے نوازا گیا۔ Hyderabad Weight Lifting Competition
Weight Lifting Competition in Hyderabad
یہ بھی پڑھیں:
اکبر حسین کے کوچ سید نواز شیخ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکبر حسین کو ویٹ لفٹنگ میں بہتر کوچنگ فراہم کی گئی کوچنگ کے ساتھ ساتھ غذا اور دیگر چیزوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔ اور وہ اب قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جہاں وہ ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کریں گے۔ ویٹ لفٹر اکبر حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کوچ نے بہترین کوچنگ فراہم کی اور وہ اب نیشنل مقابلوں کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ اکبر نے مزید کہا کہ وہ روزانہ دو سے تین گھنٹے پریکٹس کرتے ہیں۔