کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی رہنما جناب عزیز پاشاہ نے عیسائیوں کے معروف مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے دیئے گئے”انسانیت کے لئے تباہ کن سرمایہ دارانہ نظام ناکام دنیا کو انسانی اخوت پر مبنی نئی سیاست کی شدید ضرورت“ اپنے ردعمل میں کہا کہ پوپ فرانسس نے کافی تاخیر سے ہی سہی حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام ظلم و زیادتیوں، ناانصافیوں، بے ایمانیوں، قتل وغارت گری اور آمرانہ ذہنیت کے ابواب پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں جو تباہی کا دائرہ وسیع ہوا ہے، اس کے پس پردہ یہی عوامل ہیں۔ انہوں نے پوپ فرانسس کو دعوت دی کہ وہ نئے عزم وحوصلہ کے ساتھ ایک نئی تبدیلی کے لئے اشتراکی نظام کی وکالت کے لئے آگے آئیں، کیونکہ ان کے آگے بھی فلسفہ انسانیت بنی نوع انسان کی خدمت کا جذبہ پوشیدہ ہے۔