ہریش راؤ نے سدی پیٹ کے امبیڈکر نگر میں کرونا کرانتی تنظیم کی جانب سے محکمہ سیول سپلائز کے صدرنشین سرینواس ریڈی کے ساتھ 1400 افراد میں ضروری اشیا کی تقسیم کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ کورونا کی مشکل صورتحال میں بھی کئی عطیہ دہندگان عطیوں کی تقسیم کا سماجی کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ کہ ضلع سدی پیٹ گرین زون میں ہے لیکن ہمیں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت نہیں برتنی چاہئے۔ سدی پیٹ ضلع میں اب تک 12000 افراد کو امداد تقسیم کی گئی۔ ان مشکل حالات میں حکومت ہر کسی کی مدد کے لئے تیار ہے۔ دوسرے مرحلہ کی امداد بھی دی جا رہی ہے۔