ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے اس خصوص میں کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہم مجرموں کا تعاقب کرتے ہیں اور ان کو جیلوں میں ڈالتے ہیں۔ ہم پلازمہ کا عطیہ بھی دیتے ہیں اور کورونا متاثرین کی زندگیوں کو بچاتے ہیں۔ ہمارے عہدیداروں کے چہروں کی مسکراہٹ بھروسہ اور اعتماد کے جذبہ کو محسوس کرواتی ہے۔ یاد رکھیئے آپ کسی بھی بحران میں حیدرآباد پولیس پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں“۔
'ہم مجرموں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں اور پلازمہ کا عطیہ بھی دیتے ہیں' - حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار
حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے کورونا وائرس کے متاثرین کی جان بچانے کے لیے پلازمہ کے عطیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملازمین پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں آگے آنے کی ستائش کی۔
حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار
انجنی کمار نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک منٹ 36سکنڈ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں پولیس ملازمین کے پلازمہ عطیہ سے روبہ صحت افراد کو دکھایاگیا ہے۔ان افراد نے پولیس ملازمین کی اس سلسلہ میں مساعی کی ستائش کی۔