حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اور بی آر ایس صدر کے سی آر نے مرکز میں حکمراں این ڈی اے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (آئی این ڈی آئی اے) کے تئیں اپنے موقف کو صاف کردیا۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کسی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ہیں۔
بی آر ایس کے صدر کے سی آر سے جب پوچھا گیا کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ ہے یا این ڈی اے کے ساتھ ہیں کیا ؟ تو کہنے لگے ہم نہ کسی کے ساتھ ہیں اور نہ کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ہم اکیلے نہیں ہیں اور ہمارے دوست بھی ہیں۔ اس "بھارت" میں نیا کیا ہے؟ وہ 50 سال اقتدار میں تھے، کچھ نہیں بدلا۔