اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کی گائیڈ لائن پرعمل نہ کرنےوالے اسکولز کےخلاف کاروائی کا انتباہ

محکمہ تعلیم نےاسکولز کے انتظامیہ کےلیے جاری کردہ گائڈ لائن میں اسکول انتظامیہ کو یہ ہدایت دی کہ وہ فیس کی عدم ادائیگی یونیفارم نہ ہونے اور درسی کتب حاصل نہ کرنے کی پاداش میں کسی طالب علم کو اسکول سے نہ نکالیں۔اور طلبہ کو شخصی طور پر کلاسز میں حاضر رہنے کےلیے مجبور نہ کریں۔

حکومت کی گائیڈ لائن پرعمل نہ کرنےوالے اسکولز کےخلاف کاروائی کا انتباہ
حکومت کی گائیڈ لائن پرعمل نہ کرنےوالے اسکولز کےخلاف کاروائی کا انتباہ

By

Published : Sep 9, 2021, 7:02 AM IST

حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں اسکول انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تعلیمی سال 2021-22 کے دوران بھی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہ کریں اور ماہانہ فیس وصول کریں۔ اسکول حاضر نہ ہونے والے طلبہ پر کسی قسم کی زبردستی نہ کی جائے اور نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ جو طلبہ آن لائن تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کےلیے آن لائن تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں واضح طور پر کہا گیا ہیکہ اسکول میں اسمبلی، کھیل کود اور گروپ ورک جیسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منعقد نہ کی جائیں۔ طلبہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنےکےلیےاختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے واقف کروایا جائے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رہنماخطوط میں طلبہ کی جانب سے گلاس ‘ بوتل‘ پانی‘ ربر ‘ پنسل ‘ پلیٹس وغیرہ کے آپس میں تبادلہ پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔ اور اسکول انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے ان رہنما خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ کلاسس میں شرکت کرنے کےلیے اسکول پہنچنے والے طلبہ میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت پائی جاتی ہے یا انہیں سردی ‘ کھانسی ‘ بخار‘ نزلہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں اسکول انتظامیہ کو فوری علامات سے متاثرہ طالب علم کو قریبی پرائمری ہیلت سنٹر سے رجوع کرنا ہوگا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے تیار کیے گئے رہنما خطوط جو ریاست کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے ذمہ داروں کو روانہ کیے گئے ہیں۔ان رہنما خطوط کو عدالت میں بھی داخل کیا جاچکا ہے۔ گائڈلائن پر عمل نہ کرنے والے اسکول انتظامیہ کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کاروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details