اردو

urdu

وقارآباد: فضاء سے کورونا کے ٹیکے اور دوائیں پہنچانے کے لئے ڈرون کا استعمال

ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ”میڈیسن فرم دی اسکائی“ پروگرام کے تحت فضاء سے کورونا کے ٹیکے اور دوائیں پہنچانے کے لئے ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

By

Published : Sep 11, 2021, 1:38 PM IST

Published : Sep 11, 2021, 1:38 PM IST

ڈرون کا استعمال
ڈرون کا استعمال

ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ”میڈیسن فرم دی اسکائی“ پروگرام کے تحت فضاء سے کورونا کے ٹیکے اور دوائیں پہنچانے کے لئے ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

اس تجرباتی پروگرام کا وقارآباد کے پولیس پریڈ گراونڈ میں مرکزی وزیر شہری ہوابازی جیوتیر آدتیہ سندھیا اور ریاستی وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز کے ٹی راماراو نے افتتاح کیا۔

میڈیسین فرم دی اسکائی پروگرام کے ذریعہ ہنگامی حالات میں ادویات اور ٹیکے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کیلئے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس سے وقت کی کافی بچت ہوگی اور ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ ڈرون 500 تا 700 میٹر اونچائی سے فضا میں سفر کرتے ہوئے متعلقہ مرکز تک ادویات اور ٹیکوں کو پہنچائے گا۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا میں ڈرون کے ذریعے سینیٹائزیشن

مرکزی اور ریاستی وزراء کی جانب سے ڈرون کا تجرباتی افتتاح کرنے کے بعد وہاں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیاگیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details