حیدرآباد: ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہرالدین جوبلی ہلز حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر تلنگانہ کے آئندہ انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔اظہر الدین اپنی جیت کے لیے پراعتماد ہیں۔ اظہر کا کہنا ہے کہ ووٹرز کاردعمل شاندار رہا ہے۔
اظہر الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ میں جیت کے لئے بہت پراعتماد ہوں، دراصل، یہ میرے لیے کوئی نیا میچ نہیں ہے۔ میں اس سے پہلے بھی ایک دو بار الیکشن لڑ چکا ہوں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ الیکشن مختلف ہے کیونکہ یہ میرا گھر ہے۔ یہاں کے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ مجھے جوبلی ہلز کے عوام کی طرف سے جو ردعمل مل رہا ہے، وہ شاندار ہے۔ میرا حلقہ شاندار ہے، لوگ بہت اچھے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کام ہو ۔ میں بہت خوش ہوں اور میں ان تمام تعریفوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جو مجھے مل رہے ہیں۔ اظہر الدین نے 1992، 1996 اور 1999 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی قیادت کر چکے ہیں۔
ساٹھ سالہ محمد اظہرالدین وسطی حیدرآباد کے یوسف گڈا میں انتخابی مہم - پدیاترا پر تھے۔ اس دوران اظہر الدین نے اپنے اور اپنی پارٹی کے پارٹی کے لیے شہریوں سے ووٹ مانگے۔
اظہرالدین اتر پردیش کے مرادآباد سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ اظہر الدین کو یقین ہے کہ کانگریس 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد تلنگانہ میں اقتدار میں آئے گی۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، اظہر نے کہا، ’’ہاں ضرور‘‘۔
سابق ہندوستانی بلے باز نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اور بی آر ایس پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ پچھلے نو سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ پچھلے نو سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے، اس لیے آپ ترقی - ترقی - 'بنگارو' تلنگانہ (سنہری تلنگانہ) کہہ رہے ہیں، لیکن اگر آپ اسے دیکھیں تو کوئی بنگارو تلنگانہ نہیں ہے،" اظہر الدین نے مزید کہا۔