اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹرنے قابل تقلید مثال پیش کی - ڈاکٹر نے لاش کو شمشان پہنچایا

نائب صدرجمہوریہ ہند وینکیا نائڈو نے پیدا پلی کے ڈاکٹر پینڈیالہ شری رام کو خراج تحسین پیش کیا۔

By

Published : Jul 14, 2020, 1:42 PM IST

ایک ایسے وقت جب لوگ کورونا کے خوف میں مبتلا ہیں اور متعدد ایسے واقعات پیش آئے جہاں اہل خانہ اور رشتہ دار دوست احباب نے کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، بلدیہ کے عملے کی طرف سے لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات بھی منظرعام پر آئے۔

ایسے وقت میں تلنگانہ کے ضلع پیداپلی کے ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام نے خدمت خلق اور انسانیت کی قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔

مذکورہ ڈاکٹر نے اتوار کے روز کورونا سے ہلاک ہوئے شخص کی لاش کو سرکاری ہسپتال سے بذریعہ ٹریکٹر شمشان گھاٹ پہنچایا۔ اور اس ٹریکٹر کو ڈاکٹر نے خود چلایا۔

مذکورہ ڈاکٹر کے اس جذبہ کی نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے سراہنا کی۔

نائب صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ،'تلنگانہ کے ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام کے اس عمل کی قدر کرتا ہوں، مجھے یقین ہیکہ اس شریفانہ عمل کی دیگر بھی تقلید کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش: فارما کمپنی میں آتشزدگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details