ریاست تلنگانہ کے بھینسہ میں کچھ دن پہلے ہوئے سڑک حادثے کو شرپسندوں نے فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے فساد برپا کردیا تھا اور اس حادثے کو لو جہاد کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اسی معاملے کو لے کر وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے تلنگانہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آفس کے روبرو احتجاج کیا۔
وہیں پولیس نے وشوا ہندو پریشد کے کارکنان کو حراست میں لیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔