مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ دیا۔ کشن ریڈی نے ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ بوتھ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام حیدرآباد کے عوام سے حق رائے دہی میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ دینے کی خواہش کی۔
تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راو نے آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے اپنے حلقہ کے پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ دیا۔ صبح 7 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جبکہ کے ٹی آر نے ابتدائی اوقات میں ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
حیدرآباد کے شاستری پورم میں واقع پولنگ بوتھ پر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے ووٹ دیا۔ وہ 7 بجے سے قبل ہی پولنگ بوتھ پہنچ گئے تھے۔ تاہم سات بجے کے فوراً بعد انہوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
سابق مرکزی وزیر اور نامور تلگو اداکار چرنجیوی نے بھی جوبلی ہلز کلب میں واقع پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ دیا۔ انہوں نے ووٹ دینے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ کا نشانہ بتایا۔