ٹالی ووڈ کی مشہور اداکارہ وجئے شانتی نے گذشتہ روز وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ اس موقع پر، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی، تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے و دیگر موجود تھے۔
وجئے شانتی کو کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کچھ روز قبل کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔
2019 پارلیمنٹ انتخابات کے بعد وجئے شانتی نے کانگریس سے دوری اختیار کرلی تھی۔ انہیں تشہیری کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے گذشتہ کچھ روز قبل ہوئے دوباک اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم سے بھی خود کو دور رکھا تھا۔ بالآخر انہوں نے کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کی دعوت کو قبول کرکے بی جے پی میں دوبارہ شام ہوگئیں۔