حیدرآباد: نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزارت سیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں سینکڑوں دیگر شرکاء کے ساتھ یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے یوگا اور پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔ VP Naidu performed Yoga
خطاب میں نائیڈو نے کہا کہ یوگا قدیم سائنس دنیا کے لیے بھارت کا انمول تحفہ ہے اور انہوں نے سبھی سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے صحت مندی کے ایک حل کے طور پر یوگا کے بارے میں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔International Yoga Day 2022
یوگا کے معنی ’جُڑنا ’ یا ’اتحاد‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے، وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ دماغ اور جسم اور انسان اور فطرت کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا’’اس موقع پر، میں سبھی سے اپیل کروں گا کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کریں‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے قدیم فلسفہ سے تحریک حاصل کرنے اور نہ صرف اپنے دماغوں اور جسموں کی کایا پلٹ کرنے بلکہ ملک کی مجموعی کایا پلٹ کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے’یوگا کام کرنے کہ مہارت‘ ہے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہندوستان کے ہر ایک باشندے کے واسطے ’منتر‘ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ اپنے پسندیدہ میدان میں بہترین کام کرتے ہو اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہو تو ملک یقینی طو پر تیز رفتاری سے ترقی کرے گا‘‘۔VP Naidu on Yoga day
انسان کی زندگی میں اچھی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مسٹر نائیڈو نے شہریوں میں اچھی صحت اور خوشی کو فروغ دینے کے لیے ’یوگا کے بین الاقوامی دن‘ جیسی تقریبات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔