اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون ڈاکٹر کا بہیمانہ قتل: گورنر تلنگانہ نے والدین کو پرسہ دیا - veterinary doctor rape case

گورنر ریاست تلنگانہ تمیلی سندرا راجن نے آج خاتون وٹرنیری ڈاکٹر کے گھر پہنچ کر ان کے گھر والے سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔

telangana governor meet victim family
خاتون ڈاکٹر کا بہیمانہ قتل: گورنر تلنگانہ نے والدین کو پرسہ دیا

By

Published : Nov 30, 2019, 11:52 PM IST

گورنر نے خاتون ڈاکٹر کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور اسے انسانیت سوز قرار دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے سنوائی کو یقینی بناتے ہوئے مجرموں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا تیقن دیا۔

گورنر نے مزید کہا کہ سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان نقائص کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ تمیلی سندرا راجن نے سسٹم میں اصلاحات کے ذریعے خواتین و لڑکیوں میں اعتماد بحال کرنے کا خاتون ڈاکٹر کے والدین کو تیقن دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details