اردو

urdu

ETV Bharat / state

سجنار نے مورتی وسرجن کے لیے آر ٹی سی بس میں سفر کیا - مسافرین کو درپیش مسائل

تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گنیش مورتی کے وسرجن کےلیے بس میں سفر کیا۔

سجنار نے مورتی وسرجن کےلیے آر ٹی سی بس میں سفر کیا
سجنار نے مورتی وسرجن کےلیے آر ٹی سی بس میں سفر کیا

By

Published : Sep 19, 2021, 7:23 PM IST

تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے گنیش مورتی کے وسرجن کے لیے آرٹی سی بس میں سفر کیا۔سجنار کو حال ہی میں آرٹی سی کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا۔

انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گنیش مورتی کے وسرجن کےلیے بس میں سفر کیا۔ان کے بس میں سفر کی ویڈیو سوشیل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: ماؤنواز خاتون کی ڈی جی پی کے سامنے خودسپردگی

اپنے نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سجنار نے اپنی شناخت بتائے بغیر بس اسٹینڈز کا معائنہ کیا تھا اور بس میں سفر کیا تھاتاکہ مسافرین کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔

وی سی سجنار اس سے قبل سائبرآباد کے پولیس کمشنر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details