مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ دنیا میں ویکسین کے دارالحکومت کے طور پر ابھرےحیدرآباد شہر میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ پی ایم کیئرز فنڈز کے تحت یہ ویکسین ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔
کشن ریڈی نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف دو ویکسین ٹیسٹنگ مراکز ہیں۔ حیدرآباد میں تیسرا مرکز قائم کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد فارما اور تحقیقی اداروں کا ایک مرکز ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعظم کو یہ موقع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کشن ریڈی کے مطابق ، ویکسین کی جانچ میں تقریبا 30-50 دن ضائع ہونے کی وجہ سے ویکسین کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد میں ٹیسٹنگ سنٹر قائم کرنے کا مرکزنے فیصلہ کیا ہے۔