حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ کا نام پورے ملک میں سرفہرست ہے ۔ چونکہ یہاں سے جو بھی عازمین حج پر جاتے ہیں۔ انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر محمد سلیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج 2022 کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف محکموں سے نڈرس کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ عنقریب عازمین حج کا کیمپ 18 جون سے شروع کیا جائے گا۔ چونکہ عازمین حج کی روانگی 20 جون سے شروع ہوگی ۔اور 30 جون تک انتقام کو پہنچے گی ۔
محد سلیم نے مزید کہا کہ بیج ہاؤز میں مختلف انتظامات کا وہ خود روزانه معائنہ کررہے ہیں ۔ حج ہاؤس کوصاف و شفاف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تا کہ عازمین حج کوئی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔فاروق حسین رکن حج کمیٹی نے کہا کہ میں کبھی بھی ایک ایم ایل سی کی حیثیت سے حج کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرتا بلکہ ایک ادنی خادم کی حیثیت سے شرکت کرتا ہوں ۔ عازمین حج کی خدمت میرے لیے اعزاز ہے۔جعفر حسین معراج نے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اراکین کو اعتماد لیکر کام انجام دے رہے ہیں ۔ بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ایگزیکٹیو آفیسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی) نے حج 2022 کاتفصیلی ایجنڈہ پیش کیا۔ اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کے ملازمین کو دی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔