اردو

urdu

By

Published : Dec 29, 2020, 2:05 PM IST

ETV Bharat / state

'جنوبی ایشیا میں کمیونٹی ریڈیو' پر ایک اہم کتاب کی اشاعت

یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) کے دو پروفیسرز کی جانب سے جنوبی ایشیا میں کمیونٹی ریڈیو پر کتاب کی اشاعت عمل میں آئی ہے۔

UoH Faculty Published a Book on Community Radio in South Asia
جنوبی ایشیا میں کمیونٹی ریڈیو پر ایک اہم کتاب کی اشاعت

یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) کے شعبہ مواصلات کے دو پروفیسرز، پروفیسر کنچن کے مالک اور پروفیسر ونود پاورالہ نے مشترکہ طور پر ایک نئی کتاب شائع کی ہے جس کا نام 'جنوبی ایشیاء میں کمیونٹی ریڈیو' ہے۔

ناشر روٹلیج کے ذریعہ بین الاقوامی اور جنوبی ایشیائی ایڈیشن میں شائع ہونے والی اس کتاب میں جنوبی ایشیا کے مختلف حصوں میں کمیونٹی ریڈیو کی اہمیت، تاریخ اور اس کی ضرورت پر تفصیلی انداز میں تحریریں پیش کی گئی ہیں۔

پروفیسر کنچن کے مالک

اس کتاب کے جملہ 16 ابواب ہیں جس میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے کمیونٹی ریڈیو کے منظر نامے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں خطے میں کمیونٹی کی آواز اور کمیونٹی ریڈیو کے حامیوں کے نقطہ نظر کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

پروفیسر پاورالہ یو او ایچ کے کمیونٹی میڈیا پر یونیسکو کے چیئر ہیں اور اس چیئر کے فیکلٹی فیلو رہنے والے پروفیسر کے ملک شعبہ کے محققین میں سے ہیں۔

اس کتاب کے 16 ابواب ہیں

تازہ ترین کتاب میں نظریاتی فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ کمیونٹی ریڈیو کے ارتقا اور اس کے افعال کو سمجھنے کے لئے سماجی و اقتصادی اور تاریخی سیاق و سباق کا پس منظر بھی پیش کیا گیا ہے جو ایک آزاد میڈیا کی تحریک پر مبنی ہے۔ یہ تقریبا دو دہائیوں قبل جنوبی ایشیا میں شروع ہوئی تھی۔

اس کتاب میں ایک اہم موضوع کو بھی پیش کیا گیا ہے کہ کس طرح خطے کے مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ کیسے اپنی پالیسیاں مرتب کرتے ہیں جو نشریات کے اس شعبے کی تشکیل کو قابل عمل بناتی ہیں۔

پروفیسر ونود پاورالہ

اس کتاب میں شامل مضامین میں کمیونٹی ریڈیو پالیسیوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ اس کے کچھ اسباق اس طرح ہیں:

  • کمیونٹی ریڈیو پالیسیز
  • کمیونٹی ریڈیو کو غیر سرکاری بنانا
  • سپیکٹرم مینجمنٹ اور ٹکنالوجی کو جمہوری بنانے
  • کمیونٹی ریڈیو اور آفات / ہنگامی صورتحال
  • کمیونٹی ریڈیو میں صنفی امور
  • استحکام، کمیونٹی ریڈیو اور تنازعات

کمیونٹی میڈیا کے اسکالرز کو یہ کتاب دنیا کے سب سے زیادہ آبادیاتی لحاظ سے متنوع اور سیاسی طور پر متحرک علاقوں میں ریڈیو نشریات کے بارے میں دلچسپ بصیرت پیش کرے گی۔

اس کتاب کو ناشر روٹلیج نے شائع کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی نیز جنوبی ایشیائی ایڈیشن میں شائع ہوئی ہے

یونیسکو چیئر کے ذریعہ شائع ہونے والے آن لائن نیوز لیٹر سی آر نیوز کے مطابق اس میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز، پالیسی پیشرفت اور خطے میں کمیونٹی ریڈیو کی تحریک پیدا کرنے میں اہم کردار پر زبردست مواد موجود ہے۔ جو کہ پڑھنے لائق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details