اردو

urdu

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کے لیے تربیت

By

Published : Apr 19, 2020, 1:18 PM IST

یونیورسٹی آف حیدرآباد جہاں تعلیم اور تحقیق کے اعتبار سے مشہور ہے، وہیں اب وہ اپنے والنٹرس کو کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کے لیے تربیت بھی دے رہی ہے۔

University of Hyderabad identified as one among the City Clusters COVID 19 Testing Centre by DBT, GoI
یونیورسٹی آف حیدرآباد میں کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کے لیے تربیت

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے لنگم پلی علاقہ می واقع یونیورسٹی آف حیدرآباد پورے ملک میں تحقیق و اختراع کے میدان میں مشہور ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے والنٹرس کو کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کے لیے تربیت دی جارہے ہے۔

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر اپا راو نے کہا ہے کہ 'یونیورسٹی کے والنٹرس کو کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کے لئے سنٹرل لیبارٹری سی سی ایم بی کی جانب سے تربیت دی جارہی ہے'۔

پروفیسر اپاراو نے بتایا کہ 'تربیت کے لئے 20 والنٹرس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں فیکلٹی، طلبہ اور محققین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس بائیوسیفٹی لیول ٹولیبارٹری ہے اور ایک یا دو دن کے اندر تربیت شروع کردی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details