اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے متعلق شعور بیداری کا انوکھا طریقہ - تلنگانہ نیوز

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے تعلق سے عوام میں شعور بیداری کی غرض سے مختلف طریقوں سے مہم چلائی جارہی ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تخلیقی صلاحیتوں کے حامل سدھا کر نے کورونا وائرس کے جرثوم نما کار بنائی ہے تاکہ عوام کو کورونا وائرس کی شکل بتائی جا سکے اور یخ بتایا جائے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے۔

کورونا کے متعلق شعور بیداری کا انوکھا طریقہ
کورونا کے متعلق شعور بیداری کا انوکھا طریقہ

By

Published : Apr 8, 2020, 8:30 PM IST

سدھا کر اس سے قبل بھی شعور بیداری کی غرض سے مختلف موقعوں پر مختلف نمونوں کی کاریں بناچکے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

سدھاکر نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کورونا وائرس کے متعلق عوام میں شعور بیداری کیلئے اس شکل کی کار بنائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائرس کی شکل جاننے کیلئے انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور دس دن میں کار تیار کی۔

سدھاکر نے بتایا کہ وہ اس کو شہر کے مختلف سڑکوں پر اس کار کو نمائش کیلئے گشت کروائیں گے تاکہ عوام کو یہ بتایا جا سکے کی یہ وائرس کتنا خطرناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details