تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے سرکاری ہسپتال میں کنگارو مدرکیر انوکھے طریقہ علاج پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس ہسپتال سے عصری اور بہتر علاج کے لئے قبائلی اور دور دراز علاقوں کی خواتین رجوع ہوتی ہیں۔ کنگارو مدرکیر طریقہ علاج وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کا انوکھا طریقہ ہے۔
اس طریقہ میں ماں کا نوزائیدہ کے ساتھ جلد سے جلد رابطہ ہوتا ہے۔ کم وزن بچوں اور وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کیلئے یہ طریقہ علاج اختیار کیاجاتا ہے۔ اس کے ذریعہ مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو چمٹاکر رکھتی ہیں اور جلد سے جلد ملی ہوتی ہے جس کے ذریعہ بچوں کو ماں کی گرمی دی جاتی ہے اور یہ طریقہ علاج ان کے لئے معاون ہوتا ہے۔ ان بچوں میں درکار وقت سے ایک ماہ پہلے اور کم وزنی پیدا ہونے والے بچے شامل ہوتے ہیں۔
اس طریقہ کے ذریعہ بچوں کی جسمانی نشوونما ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ بچے، ماؤں کا دودھ پینے کے خواہش مند ہوجاتے ہیں۔اس دواخانہ کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر یادیا نے کہا کہ اس علاج کے بعد ایک کیلو وزن ہونے والے بچوں کو گھر لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طریقہ علاج کے ذریعہ بچوں کو ان کی ماں اپنے سینہ سے لگاتی ہیں اور جلد سے جلد رابطہ پیدا کرتی ہیں۔ ماں جب سانس لیتی ہے تو بچہ کو بھی اس میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ ایک نیا طریقہ علاج ہے جس سے کافی فائدہ ہورہا ہے۔اس طریقہ علاج کو اختیار کرنے والی ماؤں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے بچوں میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'پی وی نرسمہا راؤ کے دورِ حکومت میں 2800 مسلم نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا'
یو این آئی