اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی مملکتی وزیر کشن ریڈی نے کورونا ٹیکہ لگوایا - گاندھی ہسپتال سکندرآباد

کشن ریڈی نے کہا ٹیکہ لگانے کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو بھی برقرار رکھیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ویگسین لے لی،اس کے بعد ماسک لگانا چھوڑ دیا اور سماجی دوری کو نظر انداز کردیا۔

مرکزی مملکتی وزیر کشن ریڈی نے کورونا ٹیکہ لگوایا
مرکزی مملکتی وزیر کشن ریڈی نے کورونا ٹیکہ لگوایا

By

Published : Mar 2, 2021, 10:24 AM IST

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے آج گاندھی ہسپتال سکندرآباد میں کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔

اس موقع پر مذکورہ وزیر نے تمام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ویگسین لگوائیں۔ اس میں کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نے کورونا ٹیکہ لگوایا ہے۔ ملک کے ڈاکٹرز، طبی عملہ صفائی ورکرز نے بھی یہ ٹیکہ لگایا ہے۔

کشن ریڈی نے کہا ٹیکہ لگانے کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو بھی برقرار رکھیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ویگسین لے لی،اس کے بعد ماسک لگانا چھوڑ دیا اور سماجی دوری کو نظر انداز کردیا۔

انھوں نےکہا ویگسن لینے کے ساتھ ماسک کا استعمال سماجی دوری اور سانیٹائزشین کا ہونا بھی ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details