حیدرآباد: تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی پارٹی امیدوار راج گوپال ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے جارہے تھے کہ منوگوڑو کے علاقے ریتھی پلی انٹری پوائنٹ پر مقامی پولیس اہلکاروں نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کی گاڑی کی تلاشی لی۔ منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کر رکھی ہے۔ تمام سیاسی رہنما بشمول مرکزی اور ریاستی وزراء کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ Union Minister Kishan Reddy Car Search
Kishan Reddy Car Searched مرکزی وزیر کشن ریڈی کی کار کی تلاشی - Union Minister Kishan Reddy in Telangana
جی کشن ریڈی پارٹی امیدوار راج گوپال ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے جارہے تھے کہ منوگوڑو کے علاقے ریتھی پلی انٹری پوائنٹ پر مقامی پولیس اہلکاروں نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کی گاڑی کی تلاشی لی۔ Kishan Reddy Car Search
یہ بھی پڑھیں:
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ انہوں نے مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ کشن ریڈی منوگوڑہ پارٹی امیدوار کے لیے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کے لیے منوگوڑو کے ریتھی پلی گاؤں جارہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی مقامی پولیس نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی گاڑی کی تلاشی لی تھی۔
خیال رہے کہ منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لیے حکمراں پارٹی ٹی آر ایس اور بی جے پی اس حلقے سے کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی منوگوڑہ حلقہ کا دورہ کیا تھا اور یہاں پر ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا تھا۔