کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے دفتر مخدوم بھون میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا،اور ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی کی کار کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات موٹر سیکل پر سوار نامعلوم افراد مخدوم بھون میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ریاستی سکریٹری کی کار کو نشانہ بنایا اور شیشے توڑ کر راہ فرار اختیار کرلی۔ اس بات کا پتہ چلنے پر سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی اور سینئر رہنما نارائنا مخدوم بھون پہنچ گئے اور پولیس کمشنر کے علاوہ دیگر پولیس عہدیداروں کو بھی واقف کرایا۔ نارائن گوڑہ پولیس کی ایک ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی اور مقام واردات کا معائنہ کیا اور علاقہ کے سی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ شروع کردیا۔