نامعلوم افراد نے سابق رکن پارلیمان و بی جے پی کے لیڈر جتیندرریڈی کے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں واقع مکان پر حملہ کردیا۔ یہ واردات بدھ کی شب پیش آئی۔ Unidentified Assailants Attack former MP Jitender Reddy's House
حملہ آوروں نے کار کے شیشوں کو نقصان پہنچایا اوران کے مکان کے سامنے کی گاڑی کے ٹائروں کو نذرآتش کردیا۔
ریڈی نے بعد ازاں اس واقعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ٹوئیٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”دہلی میں میرے مکان سے اغوا کے واقعہ کے بعد اب غنڈوں نے محبوب نگر میں میرے مکان پر حملہ کردیا اور میرے اسٹاف کو دھمکایا۔ کار کو بھی نقصان پہنچا اور آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی۔“ ہم محبوب نگر کی پولیس اور تلنگانہ کے ڈی جی پی سے شکایت کر رہے ہیں۔